بلاول بھٹو کو وزیراعظم بنانا وقت کی ضرورت ہے: گورنر پنجاب
01-04-2025
(لاہورنیوز) گورنر پنجاب سلیم حیدر نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کو وزیراعظم بنانا وقت کی ضرورت ہے۔
لاہور میں اپنے ایک بیان میں سلیم حیدر کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اس وقت ملک کی سب سے بڑی پارٹی ہے، صدرآصف علی زرداری مفاہمت کےتحت سب کوساتھ لےکرچل رہے ہیں، پیپلزپارٹی کےعلاوہ مسائل کا حل کسی کےپاس نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جوملک کو مسائل سے نکال سکتی ہے، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ ملک کے لیے قربانیاں دی ہیں، پاکستان کو مسائل سےنکالنا ہے تو بلاول بھٹو کو وزیراعظم بنانا ہو گا، اس وقت ضرورت ہے کہ بلاول بھٹووزیراعظم بنیں۔ گورنر پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کےکسی کےساتھ کوئی اختلافات نہیں، صدرآصف علی زرداری نےملک کی خاطر پاکستان کھپے کانعرہ لگایا۔