خشک میوہ جات کی خریداری عوام کے لئے خواب بن کر رہ گئی

01-04-2025

(لاہور نیوز) سردیوں کی سوغات خشک میوہ جات کی خریداری عوام کے لئے خواب بن کر رہ گئی، شہری سستے بھُنے چنے اور مونگ پھلی ہی خریدنے کے قابل رہ گئے۔

مہنگائی کے باعث ڈرائی فروٹ بھی غریب کی پہنچ سے دور ہیں، بھنے ہوئے چنے بھی 480 سے 680 روپے جبکہ مونگ پھلی 800 سے 1200 روپے فی کلو تک دستیاب ہے۔ خشک میوہ جات میں کاجو 3600 روپے سے 4400، پستہ 3200 سے 4000، بادام 800 سے 2400 ، بادام گری 2400 سے 4000، اخروٹ 800 سے 1600، میوہ 1200 سے 2400، ریوڑی 800 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔ سب سے مہنگا ڈرائی فروٹ چلغوزہ کھانا تو غریب کیلئے خواب بن کر رہ گیا، چلغوزہ مارکیٹ میں 14 ہزار سے 18 ہزار روپے فی کلو تک فروخت ہونے لگا۔ شہریوں کا کہنا ہے مہنگائی اتنی ہے کہ اب خشک میوہ جات نہیں خریدے جا سکتے جبکہ دکانداروں کا کہنا ہے پچھلے سال کی نسبت اس سال ڈرائی فروٹ 20 فیصد تک مہنگا ہوا ہے۔