سرکاری سکولز میں بچوں کو سخت سردی سے بچانے کا منصوبہ

01-04-2025

(لاہور نیوز) سرکاری سکولز میں بچوں کو سخت سردی سے بچانے کا منصوبہ بنا لیا گیا۔

 ذرائع کے مطابق لاہور، نارووال، راجن پور اور لیہ کے سرکاری سکولز میں 21 ہزار طلبہ کو گرم ملبوسات دئیے جائیں گے، لاہور کے سکولوں میں 8 ہزار بچوں میں گرم ملبوسات تقسیم کئے جائیں گے، طلبہ 13 جنوری سے سویٹر، کوٹ، جوتے اور یونیفارم حاصل کریں گے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ منصوبہ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر محکمہ بیت المال اور سوشل ویلفیئر کی معاونت سے شروع ہو گا۔