گزشتہ 10 برسوں میں بےروزگاری کی شرح 7 فیصد تک پہنچ گئی
01-04-2025
(لاہور نیوز) گزشتہ 10 برسوں کے دوران بےروزگاری کی شرح 1.5 فیصد سے بڑھ کر 7 فیصد تک پہنچ گئی۔
دستاویزات کے مطابق بےروزگاری کی شرح پاکستان میں بھارت اور بنگلہ دیش سے زیادہ ہے، خطے کے دیگر ممالک کی نسبت پاکستان میں خواتین روزگار میں بھی سب سے پیچھے ہیں، ہر سال 50 لاکھ افراد کا آبادی میں اضافہ ہو رہا ہے جو کہ ملکی معیشت کیلئے بوجھ ہے۔ علاوہ ازیں آبادی میں 46 فیصد خواتین میں سے روزگار خواتین کی شرح گزشتہ 13 برسوں کی سطح 22 فیصد پر منجمد ہے، 17 فیصد خواتین کو لیبر فورس اور نوجوانوں میں بےروزگاری کی شرح کو 6 فیصد کم کرنا ہو گا، آبادی کنٹرول کئے بغیر غربت، صحت اور تعلیمی سہولیات کو بہتر کرنا مشکل ہے۔ مزید برآں بےروزگاری ختم کرنے کیلئے پاکستان کو سالانہ 15 لاکھ نوکریوں کی ضرورت ہے، جی ڈی پی گروتھ صحت، تعلیم و دیگر بنیادی ضروریات پوری کرنے کیلئے ناکافی ہے۔