پاکستان سپر لیگ کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا سلسلہ ختم

01-04-2025

(لاہور نیوز) پاکستان سپر لیگ کے لئے غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا سلسلہ ختم ہو گیا۔

آج فرنچائزز کھلاڑیوں کو ریٹین اور ریلیز کریں گی ، فرنچائزز کونسے کھلاڑی برقرار رکھتی ہیں اور کونسے ریلیز کریں گی اس حوالے سے فیصلہ آج ہو گا۔ پی ایس ایل ڈرافٹ کیلئے کئی غیرملکی کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروا لی ہے، فن ایلن ،ڈیوڈ وارنر، ڈیرل مچل، ٹم ساؤتھی، جیسن ہولڈر، ایلکس ہیلز، عثمان خواجہ اور عقیل حسین سمیت دیگر نامور کرکٹرز ر پی ایس ایل کیلئے رجسٹریشن کروا چکے ہیں۔