پنڈی بھٹیاں میں پولیس مقابلہ، ایس ایچ او، اے ایس آئی اور ڈاکو زخمی، 2 گرفتار

01-04-2025

(لاہور نیوز) پنڈی بھٹیاں کے تھانہ سٹی پولیس اور ڈاکوؤں میں مقابلہ ہو گیا۔

پولیس حکام کے مطابق مشکوک مسلح افراد کی موجودگی اور واردات کی اطلاع پر پولیس نے ریڈ کیا تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی، فائرنگ کے تبادلے میں ایس ایچ او، اے ایس ائی اور ایک ڈاکو زخمی ہوگیا، زخمی ڈاکو سمیت دو ڈاکو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا گیا، 3 ڈاکو موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس کے مطابق فرار تین ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لئے کاروائی شروع کر دی گئی، زخمی پولیس اہلکاروں اور ڈاکو کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔