2 روزہ باجوڑ فیسٹیول اختتام پذیر، کبڈی، مارشل آرٹس، رسہ کشی کے دلچسپ مقابلے

01-03-2025

(لاہورنیوز) 2 روزہ باجوڑ فیسٹیول اختتام پذیر ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق 2 روزہ فیسٹیول میں کبڈی، مارشل آرٹس اور رسہ کشی کے مقابلے ہوئے، اختتامی روز 7 کلومیٹر ٹریک پر سائیکل ریس کا بھی انعقاد کیا گیا۔فیسٹیول میں کھیلوں کے مقابلوں کے ساتھ ساتھ محفل موسیقی، مشاعرہ، مزاحیہ شو سمیت دیگر سرگرمیاں بھی منعقد کی گئیں۔