لاہور ایئرپورٹ پر دھند کے ڈیرے، فلائٹ شیڈول متاثر
01-03-2025
(لاہور نیوز) لاہور ایئرپورٹ پر شدید دھند کے باعث فلائٹ شیڈول متاثر ہو گیا۔
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں جس کے باعث حد نگاہ صفر ہو گئی ہے۔ لاہور ایئرپورٹ کے رن وے کے اطراف حد نگاہ 150 میٹر تک رہ گئی، شدید دھند کے باعث جدہ سے آنے والی سعودی ایئر کی پرواز ایس وی 738 کو لینڈنگ کی اجازت نہ ملی۔ ایئر ٹریفک کنٹرولر کی ہدایت پر پائلٹ نے جہاز کا رخ اسلام آباد کی جانب موڑ دیا۔