سردی بڑھتے ہی خشک میوہ جات کی مانگ میں اضافہ ہو گیا
01-03-2025
(لاہور نیوز) سردی کے ساتھ ساتھ خشک میوہ جات کی مانگ میں اضافہ ہو گیا۔
سردیوں کی لمبی راتیں اور ٹھٹھرتا موسم، ایسے میں خشک میوہ جات کا استعمال موسم کی شدت میں کمی کرتا ہے، یہی وجہ ہے کہ ڈرائی فروٹ سے سجی دکانیں بھی ہر ایک کو اپنی جانب خوب متوجہ کرتی ہیں مگر بادام ، انجیر، چلغوزے، اخروٹ، کاجو اور پستہ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔ شہریوں نے جہاں خشک میوہ جات کی افادیت اجاگر کی وہیں قیمتیں پہنچ سے دور ہونے کا شکوہ بھی کیا۔ شہریوں کا مزید کہنا تھا کہ خشک میوہ جات جہاں غذائیت سے بھرپور ہوتے ہیں وہیں سرد موسم سے بچنے کا ذریعہ بھی ہیں۔