اقبال ٹاؤن میں نجی ہسپتال کی لفٹ گرنے سے 8 خواتین زخمی

01-03-2025

(لاہور نیوز) اقبال ٹاؤن میں نجی ہسپتال کی لفٹ گرنے سے 8 خواتین زخمی ہو گئیں۔

لفٹ حادثے میں زخمی ہونے والی خواتین کی شناخت یاسمین، صوبیہ، فرح، شمائلہ، نائلہ، سمیرا، سعدیہ، اور گوشی کے نام سے ہوئی ہے، زخمیوں کو فوری طور پر جناح، میو، اور دیگر ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق خواتین مریض کی عیادت کیلئے آئی تھیں، لفٹ گرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، لفٹ گرنے کا حادثہ قدرتی امر ہے، کسی کی جانب سے قانونی کارروائی نہیں کی گئی۔ واقعے کے بعد ہسپتال میں حفاظتی انتظامات پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں، زخمیوں کے اہل خانہ  نے حکام سے واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔