حکومت اور پی ٹی آئی کے مذاکرات کا سلسلہ جاری رہنا چاہئے: گورنر پنجاب

01-03-2025

(ویب ڈیسک) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے درمیان مذاکرات کا راستہ بند نہیں ہونا چاہے۔

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے پی ایل ایف کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن پسرور سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم سے جمہوریت کے خلاف سازشی عناصر کا راستہ بند کردیا ہے، آئینی بنچ کے قیام میں چیئرمین بلاول بھٹو کا تاریخی کردار ہے۔ سردار سلیم حیدر نے کہا کہ پاکستانی عوام بلاول بھٹو کو وزیر اعظم دیکھنا چاہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ جاری رہنا چاہئے، سیاسی جماعتوں کے درمیان معاملات کا حل صرف اور صرف مذاکرات سے ہی ممکن ہے، کرم ایجنسی کے حالات دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے۔ گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ کے پی کے حکومت کو اس مسئلہ پر فوری توجہ دینا ہوگی، بھٹو ازم کے منشور کو پنجاب کی ہر وکلا بار میں لے کر جائیں گے۔