دھند کا راج برقرار، موٹر ویز کو متعدد مقامات پر بند کر دیا گیا
01-03-2025
(لاہور نیوز) دھند کا راج برقرار رہنے کی وجہ سے موٹر ویز کو متعدد مقامات پر بند کر دیا گیا۔
ترجمان موٹر وے پولیس سید عمران احمد نے بتایا کہ موٹروے ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن دھند کی وجہ سے بند کردی گئی، عبد الحکیم موٹروے ایم 3 بھی دھند کی وجہ سے بند کی گئی، ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے عبد الحکیم تک دھند کی وجہ سے بند کردی گئی۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ موٹروے ایم 5 شیر شاہ رحیم یارخان سے روہڑی تک دھند کی وجہ سے بند کی گئی، لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11کو بھی بند کیا گیا۔ گوجرانوالہ شہر اور گردونواح میں شدید دھند کا راج برقرار رہنے کی وجہ سے حد نگاہ صفر ہو گئی، دھند کے باعث موٹر وے کو بند کردیا گیا، ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوگئی، سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہو گیا۔ ٹریفک پولیس کے مطابق شہری بلا ضرورت سفر سے گریز کریں، ڈرائیورز فوگ لائٹس کے استعمال کو یقینی بنائیں۔