سرکاری کالجز سٹاف کیلئے نیا ڈریس کوڈ جاری

01-02-2025

(لاہور نیوز) سرکاری کالجز کے سٹاف کیلئے نیا ڈریس کوڈ جاری کر دیا گیا ہے۔

ڈائریکٹر کالج لاہور  نے درجہ چہارم اور کلریکل سٹاف کے لئے ڈریس کوڈ جاری کر دیا۔ مراسلے کے مطابق درجہ چہارم کے تمام ملازمین ملائشیا بلیک کلر کی شلوار قمیض اور بیلٹ لازمی پہنیں گے، کلریکل سٹاف کے لئے تنگ جینس، ٹی شرٹ اور آدھے بازوں والی شرٹ پہننے پر پابندی ہو گی۔ مراسلہ میں کہا گیا کھلے جوتے پہننے پر بھی پابندی ہو گی، ڈریس کوڈ کے حوالے سے کالجز میں انسپکشن ہو گی، یکم فروری سے ڈریس کوڈ کو چیک کیا جائے گا۔