کیا بشریٰ انصاری اور جاوید شیخ کی شادی ہونیوالی تھی؟ بڑی حقیقت کا انکشاف

01-02-2025

(ویب ڈیسک) پاکستان کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے انکشاف کیا ہے کہ سینئر اور مرحوم اداکار قاضی واجد نے انہیں علیحدگی کے بعد جاوید شیخ سے شادی کا مشورہ دیا تھا۔

پاکستان شوبزانڈسٹری کی معروف اور سینئر شخصیات بشریٰ انصاری اور جاوید شیخ حال ہی میں نجی ٹی وی کے مارننگ شو کے مہمان بنے جس دوران دونوں اداکاروں نے اپنی نجی اور پیشہ ورانہ زندگی کے مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔ دوران شو بشریٰ انصاری نے اپنی علیحدگی کے بعد اور ڈرامہ  نگار اقبال حسین کے ساتھ شادی سے قبل  کا ایک قصہ سناتے ہوئے کہا کہ ’جب قاضی واجد حیات تھے تو ایک بار انھوں نے مجھے کہا تھا کہ تم جاوید سے شادی کرلو، تم دونوں ایک ساتھ  بہت جچو گے جس پر میری ہنسی نکل گئی تھی، ‘بعد ازاں میں نے جاوید کو فون کرکے بتایا کہ قاضی واجد تمہارا رشتہ مجھ سے کروانا چاہتے ہیں، جس پر جاوید بھی ہنس پڑا تھا’۔ بشریٰ انصاری نے بتایا کہ ’قاضی واجد کی جاوید شیخ سے شادی کی پیشکش پر میں نے ان سے کہا تھا کہ میں تو رشتے سے چمٹ جاتی ہوں لیکن جاوید ایک ڈالی سے دوسری ڈالی پر جاتا رہتا  ہے یہ میرے ہاتھ میں نہیں آئے گا لہٰذا میں اس کے پیچھے نہیں جاتی‘۔ دوسری جانب شو میں شریک جاوید شیخ بھی بشریٰ انصاری کی باتوں سے محظوظ ہوتے رہے تاہم کوئی ردعمل نہیں دیا، اسی دوران بشریٰ انصاری نے  یہ بھی بتایا کہ جاوید شیخ  سیٹ پر بہت مستی مذاق کرتے ہیں، جس پر میں جاوید شیخ کو کہتی ہوں کہ  لوگ ہماری ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر وائرل کردیں گے اور ہم دونوں کا نام بدنام ہو جائے گا‘۔ واضح رہے کہ بشریٰ انصاری اور جاوید شیخ سالوں سے ایک دوسرے کے اچھے دوست ہیں، دونوں شخصیات کئی ڈراموں حتیٰ کہ فلموں میں بھی ایک ساتھ جلوہ گر ہو چکی ہیں۔