سانحہ 9 مئی کے 19 مجرمان کی سزاؤں میں معافی کا اعلان
01-02-2025
(لاہور نیوز) سانحہ 9 مئی 2023ء کے 19 مجرمان کی سزاؤں میں معافی کا اعلان کردیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق سانحہ 9 مئی کے مجرموں کی سزاؤں پر عمل درآمد کے دوران مجرمان نے قانونی حق استعمال کرتے ہوئے رحم اور معافی کی پٹیشنز دائر کیں ، مجموعی طورپر67 مجرمان نے رحم کی اپیلیں دائر کیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 48 پٹیشنز کو قانونی کارروائی کیلئے”کورٹس آف اپیل“ میں نظرثانی کیلئے ارسال کیا گیا، 19مجرمان کی پٹیشنز کو خالصتاً انسانی بنیادوں پر قانون کے مطابق منظور کیا گیا ، دائر کی گئی دیگر رحم کی پٹیشنوں پر عملدرآمد مقررہ مدت میں قانون کے مطابق کیا جائے گا۔ 19 مجرمان جن کی سزائیں معاف کی گئی ہیں ان کے نام مندرجہ ذیل ہیں۔ 1محمد ایاز ولد صاحبزادہ خان 2سمیع اللہ ولد میرداد خان 3لئیق احمد ولد منظور احمد 4امجد علی ولد منظور احمد 5یاسر نواز ولد امیر نواز خان 6سیعد عالم ولد معاذاللہ خان 7زاہدخان ولد محمد نبی 8محمد سلیمان ولد سِیعد غنی جان 9حمزہ شریف ولد محمد اعظم 10 محمد سلمان ولد زاہد نثار 11 اشعر بٹ ولد محمد ارشد بٹ 12محمد وقاص ولد ملک محمد خلیل 13سفیان ادریس ولد ادریس احمد 14منیب احمد ولد نوید احمد بٹ 15محمد احمد ولد محمد نذیر 16 محمد نواز ولد عبدالصمد 17محمد علی ولد محمد بوٹا 18 محمد بلاول ولد منظور حسین 19 محمد الیاس ولد محمد فضل حلیم آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ان مجرمان کوضابطے کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد رہا کیا جا رہا ہے، دیگر تمام مجرمان کے پاس بھی اپیل کرنے اور قانون اور آئین کے مطابق دیگر قانونی حقوق برقرار ہیں ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سزاؤں کی معافی ہمارے منصفانہ قانونی عمل اور انصاف کی مضبوطی کا ثبوت ہے ، یہ نظام ہمدردی اور رحم کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے انصاف کی فراہمی کو یقینی بناتا ہے ، اس سے قبل اپریل 2024 میں قانون کے مطابق انسانی ہمدردی کی بنیاد پر 20 مجرمان کی رہائی کا حکم صادر کیا گیا تھا۔