اداکارہ نرگِس نے شوہر ماجد بشیر کو تشدد کیس میں معاف کردیا
01-02-2025
(لاہور نیوز) اداکارہ نرگِس اور انسپکٹر ماجد بشیر کے جھگڑے کا ڈراپ سین ہو گیا، نرگِس نے اپنے شوہرماجد بشیر کوتشدد کیس میں معاف کردیا۔
ماجد بشیر نے گزشتہ سال نومبر میں اپنی بیوی نرگِس کو تشدد کا نشانہ بنایاتھا، تشدد کرنے کا مقدمہ اداکارہ نرگِس نے تھانہ ڈیفنس سی میں درج کروایا تھا، انسپکٹر ماجدبشیر تشدد کیس میں ابھی تک ضمانت پر تھے۔ اداکارہ نرگِس کا کہنا ہے کہ خاندان کے بڑوں کی مداخلت پر انسپکٹر ماجد بشیر کو معافی دی، میرے بچے اور خاندان والے ناراض لیکن بڑوں کے کہنے پرخاوند کو معاف کیا، عدالت میں بھی صلح نامے کا بیان حلفی جمع کروا دیا ہے، باقی زندگی اپنے بیٹے اور بیٹی کےلئے جینا چاہتی ہوں۔ تفتیشی ذرائع نے کہا ہے کہ اداکارہ نرگِس کی طرف سے بیان جمع کروانے کے بعد پولیس مقدمہ کی اخراج رپورٹ بنائے گی جس کے بعد درج مقدمہ خارج ہو جائے گا۔