قصور ویڈیو سکینڈل، ملزم حسیم عامر نے سزا کے خلاف اپیل دائر کر دی
01-02-2025
(لاہور نیوز) قصور ویڈیو سکینڈل کے ملزم حسیم عامر نے دس سالہ سزا کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کر دی۔
ملزم حسیم عامر نے اپنے وکیل عابد کچھی ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ ٹرائل کورٹ نے حقائق کے برعکس دس سال سزا سنائی، ٹرائل کورٹ نے شواہد کا درست جائزہ نہیں لیا، عدالت دس سالہ سزا کو کالعدم قرار دیتے ہوئے اپیل منظور کرے۔ ملزم کے خلاف قصور تھانہ گنڈا سنگھ پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔