سال 2025 میں لاہور کی پہلی ٹرام چلانے کا پلان
01-02-2025
(لاہور نیوز) سال 2025 میں لاہور کی پہلی ٹرام چلانے کا پلان بن گیا، منصوبے کو حتمی شکل دے دی گئی۔
"شاپ اینڈ رائیڈ ٹرام" کے نام سے سال 2025 میں لاہور کو پہلی ٹرام کا تحفہ ملے گا، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گلبرگ کے علاقوں میں ٹرام چلانے کے منصوبے کی منظوری دی، ایل ڈی اے اور نیسپاک نے ٹرام کا ابتدائی ڈیزائن اور تخمینہ تیار کر لیا۔ ٹرام چلانے کیلئے ابتدائی طور پر 18 سے 25 ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے، گلبرگ مین بلیوارڈ اور ملحقہ سڑکوں پر ٹرام چلائی جائے گی، پائلٹ پراجیکٹ کی کامیابی کے بعد اس کے دائرہ کار کو بڑھایا جائے گا۔ گلبرگ میں چلنے والی ٹرام 12 فٹ تک چوڑی تجویز کی گئی ہے، ابتدائی طور پر الیکٹرک، ہائبرڈ اور بیٹری پر چلنے والی ٹرام کو تجویز کیا گیا۔