انسانی سمگلنگ میں ملوث 35ایف آئی اے اہلکار برخاست، 13 کیخلاف مقدمہ درج
01-01-2025
(لاہور نیوز) وزیر اعظم کی ہدایت پر کشتی حادثے میں ملوث ایف آئی اے کے 13 اہلکاروں کیخلاف مقدمات درج جبکہ انسپکٹرز اور سب انسپکٹرز سمیت 35 اہلکاروں کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا۔
ڈی جی ایف آئی احمد اسحاق جہانگیر کے مطابق کشتی حادثات میں ملوث چار انسپکٹرز اور 10 سب انسپکٹرز نوکری سے برخاست کیا گیا ہے، ادارے میں احتسابی عمل سے انسانی سمگلنگ کا خاتمہ ممکن ہو گا، اسحاق جہانگیر نے کہا کہ 49 اہلکاروں کیخلاف محکمانہ کارروائیوں پر سماعت بھی کی جس کے بعد 2 اے ایس آئی، 5 ہیڈ کانسٹیبل اور 14 کانسٹیبلز کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا۔ ڈی جی ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ کشتی حادثات میں غفلت اور لاپرواہی برتنے میں ملوث اہلکاروں کی ادارے میں کوئی جگہ نہیں ہے، کشتی حادثات میں ملوث اہلکاروں کیخلاف انضباطی کارروائی کو یقینی بنایا جائے گا، غفلت برتنے والے افسران کو قرارواقعی سزا دی جائے گی۔