پنجاب کی جیلوں میں گنجائش سے زیادہ قیدی ہونے کا انکشاف

01-01-2025

(لاہور نیوز) پنجاب کی جیلوں میں گنجائش سے زیادہ قیدی ہونے کا انکشاف ہوا ہے، صوبے بھر کی جیلیں 80 فیصد اوور کراوڈڈ ہیں۔

دنیا  نیوز کو موصول ہونے والی رپورٹ کے مطابق پنجاب کی جیلوں میں 37 ہزار 563 قیدیوں کی گنجائش ہے جبکہ 43 جیلوں میں 67 ہزار سے زائد قیدی بند ہیں، جیلوں میں خواتین قیدیوں کی تعداد 1167 اور کم عمر قیدیوں کی تعداد 932 ہے۔ ہائی سکیورٹی سیل اور بیرکس میں 6616 قیدیوں کو رکھنے کی گنجائش ہے، ہائی سکیورٹی سیل اور بیرکس لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، ملتان اور میانوالی میں قائم کئے گئے ہیں۔