مالی گوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے ارکان کی فہرست جاری
01-01-2025
(لاہور نیوز) الیکشن کمیشن نے مالی گوشواروں کی تفصیلات نہ جمع کرانے والے ارکان کی فہرست جاری کر دی۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے انتباہ کیا گیا ہے کہ اراکین پارلیمنٹ نے 15 جنوری تک تفصیلات نہ جمع کرائیں تو ممبرشپ معطل ہو گی۔ فہرست کے مطابق چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، سابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کے گوشوارے تاحال جمع نہیں ہوئے، 23 سینیٹرز نے بھی تاحال گوشواروں کی تفصیلات جمع نہیں کروائیں، الیکشن کمیشن کی فہرست کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات عطاء تارڑ، خورشید شاہ، طارق بشیر چیمہ سمیت 116 اراکین قومی اسمبلی نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں۔