سال 2024ء : پنجاب پولیس کے 5 ہزار سے زائد اہلکاروں کی پروموشنز

01-01-2025

(ویب ڈیسک) آئی جی پنجاب کی زیر نگرانی سال 2024ء میں پنجاب پولیس کے اقدامات،2024میں صوبہ بھر میں میرٹ و سنیارٹی کی بنیاد 5 ہزار سے زائد پروموشنز کی گئیں۔

سال 2024ء میں تعلیمی اداروں اور ہسپتالوں کے ساتھ 8 ایم او یوز سائن کیے گئے،پولیس ملازمین سمیت اہلخانہ کے علاج پر 28 کروڑ 19 لاکھ روپے خرچ کئے گئے،پولیس ملازمین کے بچوں کیلئے 78 کروڑ 10 لاکھ سے زائد تعلیمی وظائف دئیے گئے۔ صوبے کے 599 تھانوں کو سپیشل انیشئیٹو پولیس سٹیشنز پروٹوکول پر منتقل کیا گیا،صوبے کے مختلف اضلاع میں 39 سمارٹ پولیس سٹیشنز کی تعمیر کا عمل شروع کیا گیا،رحیم یار خان، راجن پور کے کچا ایریا میں 19 نئی چوکیاں بنانے کی منظوری حاصل کی گئی،ڈی جی خان، لیہ، میانوالی اور بھکر میں 30 بارڈر پوسٹس کی تعمیر شروع کروائی گئی۔ کچے میں فرائض انجام دینے والے اہلکاروں کیلئے ہاڑد ایریا الاؤنس کی منظوری لی گئی،سپیشل برانچ میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس سنٹر، پیپر لیس کمپیوٹرائزڈ سسٹم رائج کیا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا تھا کہ مری میں سپیشل برانچ کے ضلعی دفتر کا قیام عمل میں لایا گیا،قربان لائنز میں خواتین اہلکاروں کیلئے ہاسٹل کی تعمیر کا آغاز کیا گیا۔ تھانوں کو ذاتی بلڈنگز میں شفٹ کرنے کیلئے حکومت سے 30 پلاٹس کی منظوری دی گئی،صوبہ بھر کے پولیس خدمت مراکز پر 26 لاکھ سے زائد شہریوں کو سہولیات فراہم کی گئیں، ڈرائیونگ لائسنس سنٹرز پر 1 کروڑ 91 لاکھ سے زائد شہریوں کے لائسنس بنائے گئے۔ میثاق سنٹرز پر 85 ہزار سے زائد اقلیتی شہریوں کو سروسز فراہم کی گئیں، پولیس افسران و ملازمین کی ویلفیئر پر 2 ارب 32 کروڑ سے زائد کے فنڈز خرچ کیے گئے۔