لاہور میں نئے سال کی آمد پر ہوائی فائرنگ، ہلڑ بازی کرنے والے 15 ملزم گرفتار
01-01-2025
(لاہور نیوز)صوبائی دارالحکومت میں نئے سال کی آمد پر ہوائی فائرنگ اور ہلڑ بازی کرنے والے 15 ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا۔
لاہور کے مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ اور ہلڑ بازی کرنے والے ملزموں کو حراست میں لیکر ان سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا، شادباغ، تھانہ کینٹ، ہنجروال اور شاہدرہ میں ہلڑ بازی کرنے والے ملزموں کوحراست میں لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزموں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، کسی کو بھی ہوائی فائرنگ اور ہلڑ بازی کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔