مریم نواز سے ترک قونصل جنرل کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال

12-31-2024

(لاہور نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ترکیہ کے قونصل جنرل درمش بستاغ نے ملاقات کی ہے۔

ملاقات کے دوران تجارت، تعلیم، صحت، زراعت، اور سیاحت کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں رہنماؤں  نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز  نے ترکیہ کو پاکستان کا عظیم دوست اور بھائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ترکیہ کے عوام  نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے، شکرگزار ہیں، مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب حکومت ترکیہ کے سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی، ترکیہ بزنس کمیونٹی کے لیے ون ونڈو آپریشن کو مزید فعال بنایا جائے گا۔ ترک قونصل جنرل درمش بستاغ  نے وزیراعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں جاری عوامی فلاح کے منصوبوں کو سراہا اور کہا کہ ترکیہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، پنجاب کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے تیار ہے۔