پنجاب فوڈ اتھارٹی کا آپریشن، مضر صحت سنیکس تیار کرنے پر یونٹ بند

12-31-2024

(لاہور نیوز) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جعلساز مافیا کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے مضر صحت سنیکس تیار کرنے پر یونٹ بند کر دیا۔

فوڈ سیفٹی ٹیموں نے 7 فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی، ناقص انتظامات پر جوس فیکٹری پر 1 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا، 500 کلو فنگس زدہ مالٹے اور 400 کلو گندے انڈے تلف کر دیئے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کا کہنا ہے کیڑے لگے انڈوں سے سنیکس تیار کرنے پر یونٹ کو بند کیا گیا، فنگس زدہ مالٹوں سے جوس پلپ تیار کرنے پر فیکٹری کو جرمانہ کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا پنجاب فوڈ اتھارٹی قوانین کے خلاف خوراک کے کاروبار کی ہرگز اجازت نہیں دے گی۔