پاکستان سٹاک ایکسچینج: سال کے آخری دن کاروبار کا مثبت رجحان
12-31-2024
(لاہور نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں سال کے آخری دن کاروبار کا مثبت آغاز ہوا جبکہ امریکی ڈالر بھی سستا ہو گیا۔
سال 2024 کے آخری دن اور کاروباری ہفتے کے دوسرے روز 100 انڈیکس میں 970 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس ایک لاکھ 16 ہزار 229 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ ڈالر دوسری جانب فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر 8 پیسے تک سستا ہو گیا، انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 40 پیسے کی سطح پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔