2024 کے آخری سورج نے کرنیں بکھیر دیں، طلوع آفتاب کے حسین مناظر محفوظ

12-31-2024

(لاہور نیوز) لاہور سمیت ملک بھر میں سال 2024 کا آخری سورج طلوع ہو گیا، طلوع آفتاب کے حسین مناظر دیکھے گئے۔

اسلام آباد، لاہور، ملتان اور پشاور سمیت دیگر شہروں میں بھی سورج نے رواں سال کی آخری کرنیں بکھیریں، اب دعا ہے سال 2025 امن وسلامتی اور خوشحالی کا سال ہو، شہری بھی نئے سال سے مزید ترقی کی امیدیں لگائے بیٹھے ہیں۔ دوسری جانب نئے سال کو خوش آمدید کہنے کیلئے دنیا بھر میں تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، 2025 کا سب سے پہلے آغاز نیوزی لینڈ سے ہو گا جہاں شاندار آتش بازی سے نئے سال کو خوش آمدید کہا جائے گا۔ سال نو پر ملک میں ہوائی فائرنگ کرنیوالا تھانے جائے گا، پولیس نے شہریوں کو وارننگ دے دی، ہوائی فائرنگ، آتش بازی، ون ویلنگ سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ آئی جی پنجاب نے نیو ایئر نائٹ پر ہوائی فائرنگ اور ون ویلنگ کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کا حکم دے دیا۔