طاقت کی بنیاد پرعوام کودبایا نہیں جا سکتا: احمد اویس
12-30-2024
(لاہور نیوز) رہنما تحریک انصاف احمد اویس نے کہا ہے کہ طاقت کی بنیاد پرعوام کو دبایا نہیں جا سکتا۔
دنیا نیوز کے پروگرام’’آن دی فرنٹ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے احمد اویس کا کہنا تھا کہ ہمیں انصاف نہیں مل رہا، تمام اداروں کواپنی حدود میں رہ کرکام کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ طاقت کی بنیاد پر عوام کو دبایا نہیں جا سکتا، پاکستان کےحکمران ڈیل کرتے رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی ڈیل نہیں کریں گے، نو مئی کوحساس مقامات کو جلایا گیا۔ احمد اویس کا مزید کہنا تھا کہ قوم نے 8 فروری کوبانی پی ٹی آئی کوووٹ دیا، موجودہ حالات کا مذاکرات کے دوران ہی راستہ نکلے گا، عمران خان پر کسی کیس میں کرپشن ثابت نہیں ہوئی۔