پی ایچ اے لاہور میں کروڑوں روپےکی بے ضابطگیوں کا انکشاف

12-30-2024

(لاہور نیوز) پی ایچ اے لاہور میں کروڑوں روپے کی بے ضابطگیاں کا انکشاف ہوا ہے۔

پی ایچ اے نے تشہیری بل بورڈزکی فیسیں وصول نہ کر کے سرکاری خزانے کو10 کروڑ کا نقصان پہنچایا جبکہ سکولوں، دکانوں اور اہم شاہراوں پر لگے بل بورڈز کی فیسیں وصول نہ کرنے پر 7 کروڑ 55 لاکھ روپے کا نقصان ہوا۔ رپورٹ کے مطابق ڈائریکٹر مارکیٹنگ پی ایچ اے نے لاہور میں کئی سکولز، شاپس پر لگے بل بورڈز کا ریکارڈ ہی مرتب نہ کیا، ڈائریکٹر انجینئرنگ نے محکمہ خزانہ کی ہدایات کو بالائے طاق رکھ کر لیبر و مٹیریل کی مد میں 3 کروڑ سے زائد کی ادائیگیاں کیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ مشینری اور بچوں کے کھیلنے کیلئے اشیاء کی خریداری میں 76 لاکھ روپے کی زائد ادائیگی کی گئی،ایل ای ڈی فلڈ لائٹس کی خریداری کیلئے ٹھیکیداروں کو ساڑھے 12 فیصد کی بجائے 20 فیصد کے حساب سے منافع دیا گیا۔