لاہور ہائیکورٹ: چھٹیوں کا دوسرے ہفتہ، ترمیمی ججز روسٹر جاری

12-30-2024

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ میں موسم سرما کی چھٹیوں کے دوسرے ہفتے کےدوران مقدمات کی سماعت کے متعلق ترمیم ہو گئی، قائم مقام چیف چیف جسٹس علی باقر نجفی کی منظوری کے بعد ترمیمی ججز روسٹر جاری کر دیا گیا۔

پرنسپل سیٹ پر یکم جنوری سے 2  ڈویژن اور 7 سنگل بنچ کیس کی سماعت کریں گے، ڈویژن بنچ نمبر ایک میں جسٹس چودھری محمد اقبال اور جسٹس محمد رضا قریشی شامل  ہیں ،ڈویژن بنچ نمبر دو میں جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس سلطان تنویر احمد شامل ہیں۔ چیف جسٹس مس عالیہ نیلم تین جنوری سے پرنسپل سیٹ پر سماعت کریں گی، جسٹس علی باقر نجفی 2 جنوری تک قائم مقام چیف جسٹس کی حیثیت سے سماعت کریں گے، جسٹس علی باقر نجفی تین جنوری سے پرنسپل سیٹ پر مقدمات کی سماعت کریں گے۔ پرنسپل سیٹ پر مقدمات کی سماعت کرنے والے ججز میں جسٹس چودھری محمد اقبال شامل ہیں جبکہ جسٹس مزمل اختر شبیر، جسٹس فاروق حیدر، جسٹس سلطان تنویر احمد  اور  جسٹس محمد رضا قریشی بھی پرنسپل سیٹ پر سماعت کریں گے۔ موسم سرما کی تعطیلات کے دوران صرف ضروری نوعیت، درخواست ضمانتوں پر سماعت ہو گی،جس میں حبس بے جا سمیت دیگر ارجنٹ نوعیت کے کیسز شامل ہیں۔