ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان

12-30-2024

(لاہور یوز) محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں موسم شدید سرد رہنے کی توقع ہے، شام یا رات میں شمالی بلوچستان، بالائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور ہلکی برفباری کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب، خیبرپختونخوا کے زیادہ ترمیدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح یا رات کے اوقات میں درمیانی اور شدید دُھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔ رپورٹ کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا، پنجاب کے بیشتر اضلاع اور بالائی سندھ میں دُھند چھائی رہی۔ پیر کے روز کم سے کم درجہ حرارت لہہ میں منفی 13، گوپس منفی 10 ، سکردو منفی 9، گلگت منفی 7، استور، ہنزہ منفی 6 ، کالام اور قلات میں منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔