عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت کم ہو گئی

12-30-2024

(لاہورنیوز) عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ ہو گئی۔

انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 6 ڈالر کمی سے 2614 ڈالر رہی۔ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کمی ہو گئی، جس کے بعد 24 قیراط فی تولہ سونا 2 لاکھ 72 ہزار 6 سو روپے کا ہوگیا۔اسی طرح فی 10 گرام سونا 514 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 33 ہزار 711 روپےکا ہو گیا۔