باغوں کے شہر میں سردی کی شدت میں اضافہ

12-30-2024

(لاہور نیوز) باغوں کے شہر میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔

 محکمہ موسمیات کے اعدادوشمار کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور کا کم سے کم درجہ حرارت 7 جبکہ زیادہ سے زیادہ 18 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ موسم کا احوال بتانے والوں کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 91 فیصد ریکارڈ کیا گیا، رفتار 5 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے جبکہ بارش برسنے کے کوئی امکانات نہیں ہیں۔ ادھر سموگ کی شدت میں بھی واضح کمی دیکھنے میں آئی، مجموعی ایئرکوالٹی انڈیکس 147 پر آ گیا۔