راحت فتح علی خان کی سابق بھارتی کرکٹر دھونی سے ملاقات

12-29-2024

(ویب ڈیسک)پاکستان کے معروف گلوکار راحت فتح علی خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سابق بھارتی کپتان ایم ایس دھونی سے ملاقات کی ویڈیو شیئر کردی۔

رپورٹ کے مطابق گلوکار کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ان کی بھارتی کرکٹر ایم ایس دھونی سے ہونے والی ملاقات کی ایک ویڈیو اور چند تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔ ویڈیو میں راحت خوشگوار انداز میں گفتگو کررہے ہیں جب کہ ایم ایس دھونی ان کی باتوں سے محظوظ ہورہے ہیں۔راحت اور دھونی کی اس ملاقات کے دوران بنائی گئی ویڈیو اور تصاویر کے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ ایم ایس دھونی اب تک کے بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔