فضل الرحمان سے مولانا حنیف جالندھری کی ملاقات، مدارس ایکٹ پر مشاورت
12-29-2024
(لاہور نیوز) ناظم اعلیٰ وفاق المدارس العربیہ پاکستان مولانا محمد حنیف جالندھری نے وفد کے ہمراہ فضل الرحمان سے ملاقات کی۔
ناظم اعلیٰ وفاق المدارس العربیہ پاکستان مولانا محمد حنیف جالندھری نے ملاقات کے دوران قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کی عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی اور درازی عمر کے لئے دعا کی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات کے دوران مدارس ایکٹ کے حوالے سے تازہ ترین صورتحال پر تفصیلی مشاورت بھی ہوئی، دونوں رہنماؤں نے مدارس کے حوالے سے ہونے والی حالیہ قانونی پیش رفت پر بھی غور کیا۔