اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کےمختلف شہروں میں ڈی ای او اورڈی ڈی ای او کے انٹرویوز
12-28-2024
(لاہور نیوز)اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی جانب سےلاہور سمیت مختلف شہروں میں ڈی ای او اورڈی ڈی ای او کے انٹرویوز کئے گئے۔
رپورٹ کےمطابق ڈی ای او اورڈی ڈی ای اوکی سیٹ کیلئے پنجاب کی 9ڈویژنز میں تحریر ی امتحان پاس کرنے والے 409امیدواروں کے انٹرویوز کئے گئے ۔ موٹیویشنل اسپیکر قاسم علی شاہ سمیت مزمل محمودمبرچیف منسٹرایڈوائزری کمیٹی اورشاہدمحبوب ایڈیشنل سیکرٹری اسکولز بھی انٹرویو پینل میں شامل تھے۔ دوران انٹرویو امیدواروں کی کارکردگی،ابلاغی صلاحیت،قائدانہ اہلیت اوراستعدادکارکوجانچاگیا۔واضح رہے کہ پنجاب میں 390 سیٹیں موجود ہیں جن کے لئے انٹرویوزکئے گئے۔