غازی آباد پولیس کی کارروائی، 2 منشیات فروش گرفتار
12-28-2024
(لاہور نیوز) غازی آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 منشیات فروش گرفتار کر لئے۔
نیو ایئر نائٹ کی آمد کے موقع پر منشیات فروشوں کے گرد شکنجہ سخت کر دیا گیا، غازی آباد پولیس نے منشیات کی سپلائی ناکام بنا دی۔ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دوران چیکنگ 2 ملزم گرفتار کر لئے، ملزمان کے قبضے سے 3 کلو سے زائد چرس برآمد ہوئی، ملزمان میں زین عرف مونی اور عدنان شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزمان منشیات کی سپلائی دیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔