لاہور میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک
12-28-2024
(لاہور نیوز) لاہور میں گزشتہ رات ہونے والے مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا۔
آرگنائزڈ کرائم یونٹ ماڈل ٹاؤن 88 سے زائد مقدمات میں ملوث خطرناک شوٹر رفیق کو برآمدگی کیلئے تھانہ کاہنہ کے علاقے میں لے کر جا رہی تھی کہ راستے میں اشتہاری رفیق کو چھڑانے کیلئے اسکے ساتھیوں نے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، فائرنگ سے ملزم رفیق شدید زخمی ہو گیا جسے ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا مگر وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ ڈی ایس پی چودھری فیصل شریف کا کہنا ہے کہ ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار معجزانہ طور پر محفوظ رہے جبکہ سرکاری گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔