چیف سیکرٹری پنجاب کی اراضی ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن جلد مکمل کرنے کی ہدایت
12-27-2024
(لاہور نیوز) چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے اراضی ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن جلد مکمل کرنیکی ہدایت کر دی۔
چیف سیکرٹری پنجاب کی زیر صدارت کمشنر لاہور ڈویژن آفس میں اجلاس اہم اجلاس منعقد ہوا، چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کا کہنا تھا کہ عوام کے ریونیو سے متعلق مسائل کے حل کیلئے اصلاحات کا عمل جاری ہے۔ چیف سیکرٹری نے مزید کہا کہ دیہی و شہری اراضی ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن مکمل ہونے سے لینڈ ایڈمنسٹریشن کا جدید نظام وضع ہو گا، انہوں نے ریونیو کیسز کو جلد از جلد نمٹانے سے متعلق بھی ہدایات جاری کیں۔