پرائس کنٹرول مجسٹریٹ پر دوران انکوائری کرپشن ثابت
12-27-2024
(لاہور نیوز) کرپشن میں ملوث عناصر کے گرد گھیرا تنگ، دوران انکوائری پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی کرپشن ثابت ہو گئی۔
ڈاکٹر صابر نعمان پرائس کنٹرول مجسٹریٹ پر انکوائری میں کرپشن ثابت ہونے پر ان سے تھانہ مناواں بھی واپس لے لیا گیا ہے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد شجعین وسطرو کی نگرانی میں انکوائری مکمل کی گئی، ڈاکٹر صابر نعمان پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کیخلاف شکایات موصول ہونے پر کارروائی کی گئی۔ ڈاکٹر صابر نعمان پر جعلی رسیدیں کاٹنے کا الزام تھا، دکانداروں کو رسید میں جرمانہ زیادہ جبکہ ڈی سی آفس میں جمع رسید کم رقم کی کروائی گئی تھیں، دورانِ انکوائری ڈاکٹر صابر نعمان کرپشن میں ملوث پائے گئے جس پر ان کے خلاف مذکورہ بالا کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔