لاہور پارکنگ کمپنی نے فیسیں بڑھانے کی تیاری کر لی
12-27-2024
(لاہور نیوز) لاہور پارکنگ کمپنی نے فیسیں بڑھانے کی تیاری کر لی، پارکنگ فیس ڈبل کرنے کی تجویز سامنے آ گئی۔
شہر کی 244 رجسٹرڈ پارکنگ سائٹس پر ٹوکن فیس بڑھانے کی تیاریاں کر لی گئیں، ذرائع کے مطابق موٹرسائیکل کی پارکنگ فیس 10 سے بڑھا کر 20 روپے، کار کی 30سے بڑھا کر 50 روپے کرنے کی تجویز زیر غور ہے، اے کلاس 30 پارکنگ سائٹس آؤٹ سورس کرنے کی تجویز بھی ہے۔ پارکنگ فیس بڑھانے کی منظوری جولائی 2024 میں دی گئی، ذرائع کے مطابق ریونیو اہداف ٹوکن فیس کی مد میں مانگے گئے کہ پہلے ریٹس کے مطابق آمدنی اور فیس بڑھانے کے بعد آمدنی کیا ہے۔ پارکنگ کمپنی افسران اہداف بارے ایڈمنسٹریٹر کو بریفنگ دیں گے، پارکنگ ریٹس بڑھانے کی منظوری ایڈمنسٹریٹر کے احکام سے مشروط ہے۔