منی لانڈرنگ کیس، مونس الہی کی دوبارہ گرفتاری کیلئے اقدامات کرنے کا حکم
12-27-2024
(لاہور نیوز) ایف آئی اے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں سپیشل سینٹرل عدالت لاہور نے مونس الہی کی دوبارہ گرفتاری کے لئے اقدامات کرنے کا حکم دے دیا۔
سپیشل سینٹرل عدالت کے جج تنویر احمد شیخ نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا، تحریری حکم نامے کے مطابق مونس الہی اور محمد جبران کو بیرون ملک سے گرفتار کرنے کے لئے دوبارہ اقدامات کئے جائیں، آئندہ سماعت پر گرفتاری سے متعلق اقدامات کی رپورٹ پیش کی جائے۔ تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ جے آئی ٹی کے ہیڈ عمرے پر ہونے کے باعث عدالت پیش نہیں ہوئے ، پرویز الہٰی نے بریت کی درخواست دائر کی، پرویز الہٰی کی بریت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے فریقین سے دلائل طلب کر لئے ہیں، عدالت مزید سماعت 20 جنوری کو کرے گی۔