مرغی کا گوشت مزید 14 روپے کلو مہنگا، سبزیاں، پھل بھی پہنچ سے باہر
12-27-2024
(لاہور نیوز) انتظامیہ مصنوعی قلت ختم کرانے میں مکمل ناکام ہو گئی، برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت تیزی سے بڑھنے لگی۔
سالہا سال سے مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کی حالت نہ بدل سکی، عوام کی قوتِ خرید نہ بڑھ سکی اور کچھ بھی عوام کی پہنچ میں نہ رہا، 14 روپے اضافے سے فی کلو گوشت کی قیمت 562 روپے ہو گئی، 3 روز میں برائلر گوشت 80 روپے کلو مہنگا ہو چکا ہے، زندہ برائلر کے دام بھی 10 روپے فی کلو بڑھ گئے، انڈوں کی قیمت 329 روپے درجن کی سطح پر برقرار ہے۔ ادھر سرکاری ریٹ لسٹ میں 3 سبزیوں اور 3 پھلوں کی قیمتیں مزید بڑھا دی گئیں، مارکیٹ میں پیاز 160 ، ٹماٹر 240 ، لہسن 700 ، ادرک 450 روپے کلو بیچا جا رہا ہے، پھلوں میں کیلا درجہ اول 160 ، درجہ دوم 110 روپے درجن ، سیب کالا کولو 320 ، امرود 160 اور انار بدانہ 850 روپے کلو بیچا جا رہا ہے۔