بانی نے کہا ہمارے مطالبات پر سنجیدگی نہیں دکھائی گئی: علیمہ خان
12-26-2024
(لاہور نیوز) علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کہتے ہیں ہمارے مطالبات پر سنجیدگی نہیں دکھائی گئی، بانی نے کہا مجھے جیل میں رکھیں باقی قیدیوں کو رہا کریں۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہیں جاؤں گا نہ نظر بندی قبول کروں گا، 2 مطالبات مان لیے تو اوورسیز پاکستانیوں کو ترسیلات زر بھیجنے کو کہیں گے۔ علیمہ خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کے لیے تین چیزیں درکار ہیں، قانون کی حکمرانی، سیاسی استحکام اور امن ملکی معیشت کے استحکام کیلئے ضروری ہیں۔