ایل ڈی اے آپریشن: سبزہ زار سکیم میں تجاوزات و غیر قانونی تعمیرات ختم کر دیں

12-26-2024

(لاہور نیوز) ایل ڈی اے نے سبزہ زار سکیم میں آپریشن کرتے ہوئے جھگیوں، تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کا خاتمہ کر دیا

ایل ڈی اے نے سبزہ زارسکیم کے مختلف بلاکس میں آپریشن کرتے ہوئے سبزہ زار سکیم کے، سی، ڈی ،ای ،ایف بلاکس اور بابوصابوکے اطراف کارروائیاں کیں ۔ایل ڈی اے اراضی سے غیرقانونی تعمیرات،تجاوزات اورجھگیاں ختم کر دی گئیں۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے 2روزقبل اچانک دورہ کے دوران آپریشن کی ہدایت دی تھی،ایل ڈی اے ملکیتی اراضی سے تجاوزات و جھگیاں ختم کرکے ملکیتی بورڈ لگائے جائیں گے ،آپریشن ۔ڈائریکٹرہاؤسنگ فوریاوربشیروِرک کی زیرنگرانی میں  انفورسمنٹ آپریشن کیا۔