روپیہ مستحکم، انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
12-26-2024
(لاہورنیوز) انٹربینک میں آج روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 10 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 37 پیسے پر بند ہوا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 47 پیسے پر بند ہوا تھا۔