واسا کو شہر کے دوسرے بڑے واٹر سٹوریج ٹینک کی منظوری مل گئی
12-26-2024
(لاہو نیوز) شہر میں بارشی پانی کو محفوظ بنا کر آبیاری و دیگر مقاصد کیلئے منصوبے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔
واسا کو تاجپورہ میں شہر کے دوسرے بڑے واٹر سٹوریج ٹینک کی منظوری مل گئی، واٹر سٹوریج ٹینک کی تعمیر کے لئے 90 کروڑ کی لاگت آئے گی، واسا نے تاجپورہ میں واٹر سٹوریج ٹینک کیلئے پی اینڈ ڈی کو پی سی ون جمع کرا رکھا تھا۔ واسا کا منظور ہونے والا واٹر سٹوریج ٹینک 32 لاکھ گیلن پر مشتمل دوسرا بڑا ٹینک ہو گا، واسا تاجپورہ اور ملحقہ آبادیوں سے بارشی پانی واٹر ٹینک میں جمع کراکر محفوظ بنائے گا، اس سے قبل 2ماہ میں مکمل ہونیوالا قذافی واٹر ٹینک 40لاکھ گیلن سٹوریج کی استعداد رکھتا ہے۔ واسا نے 6 ارب روپے کی لاگت سے آٹھ مزید واٹر ٹینک منصوبے پر بھی کام شروع کر رکھا ہے، واسا حکام کے مطابق واٹر سٹوریج ٹینکوں کے ٹینڈرز پراسیس مکمل کیا جا رہا ہے، 80 کروڑ سے زائد لاگت ہونے پر واٹر ٹینک کو منظوری کیلئے پی اینڈ ڈی بھجوایا گیا۔