فوڈ سیفٹی ٹیموں کی ساندہ میں کارروائی، 10 ہزار کلو ملاوٹی مرچیں ضبط

12-26-2024

(لاہور نیوز) فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ساندہ میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے 10 ہزار کلو ملاوٹی مرچیں اور رنگ ضبط کر لیا۔

 ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کا کہنا ہے کہ صحت دشمن کاروبار کرنے والوں کے دن گنے جا چکے ہیں، فوڈ سیفٹی ٹیموں نے کارروائی کے دوران 500 کلو زائدالمیعاد کیمیکلز اور فلیورز تلف، مقدمہ درج کر لیا، کارروائی موقع پر کئے گئے ٹیسٹ فیل ہونے پر کی گئی، ہلدی، مرچ میں ممنوعہ رنگ اور مضر صحت اجزاء کی ملاوٹ پائی گئی۔  عاصم جاوید کے مطابق مصالحہ جات کے سیمپل لیبارٹری ٹیسٹ کیلئے بھجوا دیئے گئے ہیں، ممنوعہ اجزاء سے تیار مصالحہ جات کا کھانوں میں استعمال مضر صحت ثابت ہوتا ہے۔