باکسنگ ڈے ٹیسٹ، پاکستان کی پوری ٹیم 211 پر ڈھیر

12-26-2024

(لاہور نیوز) باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے پہلے روز جنوبی افریقا کے خلاف پاکستان کی پوری ٹیم 211 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

میزبان ٹیم کی دعوت پر پاکستان ٹیم نے محتاط انداز میں اننگز کا آغاز کیا تاہم 36 کے مجموعی سکور پر کپتان شان مسعود کی وکٹ گرتے ہی شاہینوں بیٹنگ لائن لڑ کھڑا گئی۔ 40 کے مجموعی سکور پر صائم ایوب، 41 رنز پر بابراعظم اور 56 رنز پر سعود شکیل وکٹ گنوا بیٹھے، اوپنرز شان مسعود 17، صائم ایوب 14 رنز، بابراعظم 4 رنز اور سعود شکیل 14 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ کامران غلام نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کے سکور کو آگے بڑھایا اور 54 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوگئے، محمد رضوان 27، سلمان آغا 18 ، عامر جمال 28 ، خرم شہزاد 11 رنز اور نسیم شاہ بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔ قبل ازیں سنچورین کے سپر سپورٹس پارک میں کھیلا جارہا ہے پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقی کپتان ٹیما باووما نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ دو میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ سینچورین میں کھیلا جا رہا ہے، دونوں ٹیمیں چار فاسٹ بولر کے ساتھ میچ کھیل رہی ہیں، پلینگ الیون میں کوئی سپیشلسٹ سپنر شامل نہیں۔ میزبان ٹیم کی جانب سے ایڈن مارکرم اور مہمان ٹیم کی جانب سے سلمان علی آغا اسپن بولنگ کروائیں گے، جنوبی افریقا کی طرف سے کوربن بوش نے ٹیسٹ ڈیبیو کیا ہے۔ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپیئن شپ میں رسائی کے لیے جنوبی افریقا کے لیے ایک ٹیسٹ جیتنا ضروری ہے۔ قومی سکواڈ قومی ٹیم میں کپتان شان مسعود، صائم ایوب، بابراعظم، کامران غلام، محمد رضوان، سعود شکیل، سلمان آغا، عامر جمال، نسیم شاہ، خرم شہزاد اور محمد عباس شامل ہیں۔ جنوبی افریقی الیون جنوبی افریقا کی ٹیم کپتان ٹیمبا باووما، ٹونی ڈی زورزی، ایڈن مارکرم، ریان رکیلٹن، ٹرسٹن سٹبس، ڈیوڈ بیڈنگھم، کائل ویرین، مارکو جانسن، کاگیسو ربادا، ڈین پیٹرسن، کوربن بوش پر مشتمل ہے۔