فیروزوالا: تیز رفتار کار نے 6 افراد کو کچل ڈالا، 2 جاں بحق

12-26-2024

(لاہور نیوز) تیز رفتار کار نے 6 افراد کو کچل ڈالا، 2 جاں بحق 4 شدید زخمی ہوگئے۔

افسوسناک واقعہ فیروزوالا میں دوساکو چوک کے قریب پیش آیا جہاں نجی فیکٹری کے مزدور کھانا کھانے کیلئے ہوٹل جارہے تھے کہ تیز رفتار کار نے انہیں بری طرح کچل ڈالا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں، حادثے میں 2 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 4 زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق کار ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔